جون 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا امکان

رپورٹ کے مطابق 25 ممالک کی آبادی 2050 تک دگنی ہو جائے گی

پاکستان میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2040 تک پاکستان کی آبادی دوگنی ہونے کا امکان،

امریکی ادارے یو ایس پاپولیشن ریفرینس نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 25 ممالک کی آبادی 2050 تک دگنی ہو جائے گی،

عالمی آبادی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 220 اعشاریہ 9 ملین ہے

اور اس میں سالانہ شرح پیدائش 3.6 بچے فی جوڑے کے حساب سے تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس بحران کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ

آبادی میں اضافہ وبائی مرض کے لیے خدشات کو بڑھا رہا ہے،

رپورٹ میں جنوبی ایشیا کو دنیا اور خطے کے اندر تیزی سے بڑھنے والے خطوں میں شامل کیا گیا ہے

جبکہ خطے میں افغانستان اور پاکستان کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے طور پر بتایا گیا ہے

افغانستان کی شرح پیدائش پاکستان کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے،

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آبادی کم کرنے کے لیے اپنی شرح پیدائش کو سالانہ 2 فیصد تک لانے کی ضرورت ہے۔

%d bloggers like this: