دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق 7 بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوسکے، تمام بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے،

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا، اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس عید سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 7 بل قومی اسمبلی سے منظور ہوئے لیکن سینٹ سے منظور نہیں ہوسکے، تمام بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، پاکستان میڈیکل کمیشن اور پاکستان میڈیکل ٹربیونل کا بل پیش ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ ججز میں اضافے کا بل پاس کرایا جائے گا، ایف اے ٹی ایف قوانین سے متعلقہ بل پاس کرائے جائیں گے۔

پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ گڈ گورنس کے لیے گڈ لاء میکنگ ضروری ہے، عوامی مفاد کے قوانین بنانا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم سے جوڈیشل اور لاء ریفارمز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، جلد دونوں ہاوسز میں اس عمل کا آغاز کریں گے۔

About The Author