نیب نے ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثے منجمد کر دیئے، لیگی دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے اثاثے بھی منجمد کئے گئے ہیں۔
نیب کی جانب سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے منقولہ وغیر منقولہ اثاثے منجمد ہونے کے بعد پراپرٹیز اور گاڑیوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سابق وزیراعظم کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی گئی۔ اثاثے منجمد ہونے والوں میں ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی گاڑی ٹرانسفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ