پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کا پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے 2400 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا منصوبہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی وی کے ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف ثنا اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی کا بزنس پلان منظور کر لیا۔ پلان کے تحت 2400 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوز ویب سائٹ باغی ٹی وی نے بھی اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی وی سے 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان کی منظوری دے دی ہے، پی ٹی وی سے وہ تمام ملازمین نکالے جائیں گے جو سیاسی سفارش پر بھرتی ہوئے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گھوسٹ ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہیں جبری طور پر نوکری سے نکالا گیا تو سخت ردعمل دیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ