لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 5سال پورے کریں گے، لوٹ مار اپوزیشن الزام تراشی سے کام لے رہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے تفتان میں بڑے اسپتال کی بنیاد رکھی اور اب وہ جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار پر 100فیصد اعتماد ہے اور عالمی ذرائع ابلاغ بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جو فرنٹ فٹ پر آ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ مون سون بارشوں سے نمٹنے کےلیے ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔ عثمان بزدار نے بارش کے پانی سے نمٹنے کےلیے ٹھوس منصوبہ بندی کی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بارش کے بعد پانی میں کھڑے ہوکر ڈرامے کیا کرتے تھے۔ نام نہاد خادم اعلیٰ ٹوپی پہن کرچھتری لےکر بارش کے پانی میں کھڑے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کوسکون نصیب نہیں وہ اضطراب کا شکار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کی بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر