دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غلط لاٹری ٹکٹ پر 2 ملین ڈالر انعام نکل آیا

امریکہ میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔

غلط لاٹری ٹکٹ پر 2 ملین ڈالر انعام نکل آیا

امریکہ میں ایک شخص کو غلط لاٹری ٹکٹ دے دیا گیا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس پر 20 لاکھ ڈالر انعام نکل آیا۔

ریاست مشی گن کے شہر ڈئٹرائٹ میں 57 سالہ مارک کلارک نے ایک پیٹرول پمپ کی شاپ سے پیسوں کا چینج اور 10 ڈالر کا لاٹری ٹکٹ لیا،

جس پر کلرک نے غلطی سے 20 ڈالر کا ٹکٹ دے دیا۔ لاٹری ونر کے مطابق کلرک کو غلطی کا احساس ہوا تو اس نے ٹکٹ بدلنے کی پیشکش کی۔

لیکن انہیں لگا کہ وہی ٹکٹ لینا چاہیے۔ کارڈ کو اسکریچ کیا تو 15 نمبر میچ کرنے سے وہ 20 لاکھ ڈالر انعام جیت گئے،

مارک کلارک نے قسطوں میں 20 لاکھ کے بجائے یکمشت 13 لاکھ ڈالر قبول کرلیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے نیا مکان خریدے گا اور باقی رقم محفوظ کرلے گا۔

About The Author