دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا میں بے روزگاری کی شرح 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آسٹریلیا میں جون کے مہینے میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں

آسٹریلیا میں بے روزگاری کی شرح 22 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آسٹریلیا میں جون کے مہینے میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور بڑی تعداد میں بے روزگار لوگوں کو روزگار ملا،

لیکن اس کے باوجود آسٹریلیا میں بے روزگار افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق اپریل اور مئی کے مقابلے میں جون میں مزید دو لاکھ 18 ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں جو کہ

روئٹرز کے ایک سروے کی پیشگوئی سے ایک لاکھ 12 ہزار زیادہ ہے۔

تاہم بے روزگاری کی شرح بھی 22 سال کی بلند ترین سطح یعنی 7 اعشاریہ 4 فیصد پر رہی

کیونکہ ملازمتوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی کہ تمام بے

روزگار لوگوں کو روزگار فراہم ہو سکے۔ آسٹریلیا میں بے روزگار افراد کی تعداد نو لاکھ 92 ہزار 300 سے زائد ہے۔

یہ تعداد 2008 کے عالمی مالیاتی بحران میں بے روزگاری سے تقریباً ایک تہائی زیادہ ہے۔

About The Author