دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‏رقم کے حساب سےپاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سیکنڈل اور ڈاکہ ۔۔۔ اشفاق نمیر

کچھ مہینے پہلے منی لانڈرنگ کے الزام میں لندن میں گرفتار ھواوھاں رابطے کیلئے عمران کا فون نمبر دیا پراسیکیوٹر نے

‏رقم کے حساب سےپاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن سیکنڈل اور ڈاکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری/فروخت تھی۔ مشرف کا یہ اکیلا سودا کئی ھزار ارب کی کرپشن ھے۔

پاکستانی تاریخ دوسرا بڑا سکینڈل/فراڈ مشرف دور میں ھوئی کراچی الیکٹرک کی نجکاری/فروخت ھے

۔KESC خریدنے والی کمپنی نے ایک سال بعد اپنی خریداری کی پوری ‏رقم اسکے صرف ساڑھے سات فیصد شیئر فروخت کر کے حاصل کر لی

4 سال بعد کمپنی نے اپنے تمام شیئر ابراج کو فروخت کر دئے یوں بیٹھے بٹھائے اربوں روپئے لے کر چلتے بنے 

ابراج کے کرتا دھرتا عارف نقوی نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کی بجائے اپنا اثر رسوخ استعمال کر کےواپڈا سے معاھدے سے بھی زیادہ ‏بجلی (300MW کی بجائے 600MW) لیتا رھا

۔ 2014 میں جب وفاقی حکومت نے اسے معاھدے سے زیادہ بجلی دینے سے انکار کیا تو بہت سے سیاسی گروہ PTI سمیت اس کی حمایت میں آ گۓ اور وفاقی حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑا۔۔ بجلی کے علاوہ KE مختلف ھتکنڈوں زرئعے معاھدے سے زیادہ گیس حاصل کرتی رھی سونے پہ ‏سہاگہ کہ بجلی اور گیس کی قیمت بھی ادا نہیں کی(اسوقت KE پر واپڈا, SSGC + FBR کے 750M$ کے واجبات ھیں

۔2017 میں ابراج نے KE کو شنگھائ الیکٹرک کو بیچنے کا،منصوبہ بنایاابراج نے معاھدے کا ایسا ڈرافٹ تیار کیا جسکے مطابق حکومتی کمپنیوں/اداروں کے واجبات کی ادائیگی کا کوئی شیڈول طریقہ کار ‏کا ذکر نہیں تھا ٹیرف پر بھی حکومتی منظوری کی ضرورت نہں تھی کچھ بااثر حکومتی افراد کی مدد سے سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو پیش کر دی گئی

لیکن کئی سفارشوں کے باوجود نوازشریف نے سمری منظور کرنے سے انکار کر دیا۔زرائع مطابق یہ سمری معمولی فرق سے ایک سے زیادہ بار وزیراعظم سامنے رکھی گئ ‏لیکن نوازشریف نے منظور نہیں کی ابراج کا مالک عارف نقوی عمران کا قریبی دوست ھے، PTI کا بہت بڑا سپانسر ھے ‎@RehamKhan1نے اسکا زکر اپنی کی کتاب میں تفصیل سے کیا ھے۔ 

کچھ مہینے پہلے منی لانڈرنگ کے الزام میں لندن میں گرفتار ھواوھاں رابطے کیلئے عمران کا فون نمبر دیا پراسیکیوٹر نے 

‏نے اسکی ضمانت کی مخالفت میں دلیل دی کہ یہ پاکستان چلا جائے گا ،جہاں کا وزیراعظم اسکا قریبی دوست ھے۔اور اب تازہ خبر یہ ھے عمران خان نے ابراج اور شنگھائ الیکٹرک کے معاھدے کی منظوری دے دی ھے جسکے مطابق شنگھائ الیکٹرک پاکستان کے 750M$ یعنی 1300 ارب روپئے کی ادائیگی کی ذمہ دار نہیں ‏ھو گی

مطلب پاکستانی اسکا بوجھ بھی اٹھائیں گے کراچی کی موجودہ لوڈشیڈنگ اسی سلسلے کی کڑی ھےعوام کو اتنا تنگ کر دیا جائے کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کریں اور حکومت اس کی آڑ میں یہ سودا طے کر دے اور لمبی دھاڑی لگاۓ جو کہ اس گورنمنٹ کا مقصد ہے کہ جتنا چونا لگایا جاسکتا ہے لگاو

About The Author