دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وطن دشمن کی وطن پرست کو دھمکی۔۔۔ نذیر ڈھوکی

کوئی نہیں مانے گا کہ وہ آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوا ہے کیوں کہ ہمارے شیر جوانوں کی گرفت اتنی کمزور نہیں ہے

عالمی دہشت گرد احسان اللہ احسان نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی ہے ان کا انجام بھی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو جیسا ہوگا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے محصوم بچوں کے وحشیانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والا یہ وحشی جانور ریاستی اداروں کے پاس قید تھا ، حراست سے کیسے فرار ہوئے یہ راز ابھی تک راز ہے۔

کوئی نہیں مانے گا کہ وہ آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوا ہے کیوں کہ ہمارے شیر جوانوں کی گرفت اتنی کمزور نہیں ہے، تاہم جب ملک کی باگ دوڑ عمران نیازی کے ہاتھ میں ہو اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے، بھارتی پائلٹ کو جس جلد بازی میں سلیکٹڈ نے شاہانہ پروٹوکول میں بھارت کے حوالے کیا وہ بھی سوالیہ نشان ہے، حالانکہ بھارتی پائلٹ پاکستان کے پاس بھارتی داخل اندوزی کا بہت بڑا ثبوط تھا. لاڈلے نے بھارت کوعزت واحترام سے واپس کیا۔

سوال یہ ہے کہ وطن عزیر کی دھرتی کو محصوم بچوں کے خون سے سرخ کرنے والے وحشی جانور احسان اللہ احسان نے کس غیبی قوت کی حوصلہ افزائی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی ہے غور طلب ضرور ہے، اس حقیقیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس دھرتی پر بھٹوز کا خون یہان پانی کی طرح بھایا گیا ہے اور یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ بھٹوز کے خون کے خون کی قوت سے وفاق باقی ہے، مگر اب کے وحشی طالبان کے لاوڈ اسپیکر کی طرف سے وفاق کی علامت جناب بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی کسی صورت کسی قیمت پر ناقابل فراموش اور ناقابل برداشت ہے.

یہ ھرگز اتفاق کی بات نہیں ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے فلور پر دہشت گردی کی لعنت کی علامت اسامہ بن لادن کو شہید کہا اور بدلے میں شیطان صفت احسان اللہ احسان نے جناب بلاول بھٹو کو جان لینے کی دھمکی دی معنی کہ پاکستان کے عوام سادہ اور محصوم ضرور مگر اتنا شعور ضرور رکھتے ہیں احسان اللہ احسان کی دھمکی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں کو خوب بہت خوب سمجھتے ہیں ، مجھے نہیں معلوم کہ ریاستی ادارے دھشت گرد احسان اللہ احسان کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملنے والی دھمکی کا نوٹس لینے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں مگر پاکستان کی عوام نے نوٹس ضرور لے لیا ہے. کیوں کی اس دھمکی کو نظرانداز کرنے کی کوئی رتی برابر بھی گنجائش نہیں ہے۔

About The Author