چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن پر سوال اٹھائے مگر اس پر نیب اور عدالتیں چپ ہیں،
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنی کرپشن کے حوالے سے میری پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاعمران خان اور اس کے وزیروں کے فرنٹ مین خیبرپختونخوا کے بی آر ٹی منصوبے میں ہونے والی کرپشن میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا عمران خان اور اس کے فرنٹ مین کے الیکٹرک کی کرپشن کو تحفظ فراہم کررہے ہیں،میں نے اپنی پریس کانفرنس میں ابراج گروپ کے حوالے سے ایف آئی کی رپورٹ دکھائی مگر اس کا کوئی جواب نہ ملا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا میں نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی بہن کی کرپشن کا معاملہ اٹھایا مگر کوئی جواب نہیں ملا، پی ٹی آئی کی کرپشن کے حوالے سے میں نے سوال اٹھائے مگر نیب اور عدالتیں چپ ہیں، پی ٹی آئی بھی خاموش ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت واضح کرے کہ کیا وہ دوبارہ جرنل ضیاءکی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ حکومتی سینیٹر بیرسٹر سیف کا سینیٹ میں بیان خارجہ پالیسی کے لئے تباہ کن ہو سکتا ہے کیونکہ حکومتی سینیٹر نے جہاد کا اعلان کرکے خارجہ پالیسی پر خودکش حملہ کیا ہے۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کے غیر ذمے دارانہ بیان نے پی آئی اے کو گراﺅنڈ کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے کہا کہ آمروں کے بوئے ہوئے بیج کوعمران خان حکومت دوبارہ پانی دے رہی ہے۔ ایک طرف تو کشمیر پر سرینڈر کر دیتی ہے اور دوسری طرف جہاد کا اعلان ہوتا ہے۔ بھارت کشمیر ہڑپ کر رہا تھا تو وزیراعظم کہہ رہا تھا کہ میں جنگ نہیں لڑ سکتا۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ معیشت ہو یا داخلہ پالیسی یا خارجہ پالیسی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ