دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کی ویکسین آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل

امریکہ کی بایوٹیک کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین نے تمام رضاکاروں میں مدافعتی نظام کو متحرک کر دیا

کورونا وائرس کی ویکسین آزمائش کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

امریکہ کی بایوٹیک کمپنی موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین نے تمام رضاکاروں میں مدافعتی نظام کو متحرک کر دیا جس سے اس کی کامیابی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

موڈرنا نے ویکسین کو نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

ویکسین کی تیسری اور وسیع پیمانے کی آزمائش 27 جولائی کو شروع کی جائے گی

جس کے بعد انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ اسے کب عوام کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کمپنی ہر سال ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کے قابل ہو گی

اور 2021 سے یہ تعداد ایک ارب بھی ہو سکتی ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ویکسین نے اینٹی باڈیز ردعمل کو بھی جنم دیا۔

About The Author