نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی میں دو ارب تک کمی کی پیش گوئی

آبادی کی کمی سے عالمی سیاسی طاقت کا نقشہ بھی بدل جائے گا

آبادی کی کمی سے عالمی سیاسی طاقت کا نقشہ بھی بدل جائے گا،

برطانوی جریدے دی لائنسٹ میں شائع تحقیق کے مطابق رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی میں دو ارب تک کی کمی ہوسکتی ہے

اور ایسا ہونے پر عالمی سطح پر سیاسی طاقتوں کا نقشہ بھی بدل جائے گا۔

آبادی میں یہ کمی اقوام متحدہ کی پیش گوئی سے بھی دو ارب کم ہے۔

تحقیق کے مطابق 2100 میں 23 ممالک کی آبادی ان کی موجودہ شرح سے نصف ہوجائے گی

جبکہ 34 ممالک کو 25 سے 50 فیصد تک آبادی کی شرح میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

2100

تک جاپان، اٹلی، تھائی لینڈ، پرتگال جنوبی کوریا اور پولینڈ جیسے 20 سے زائد ممالک توقع کرسکتے

ہیں کہ ان کی آبادی میں کمی آئے گی اور وہ کم ہو کر نصف ہوسکتی ہے۔

About The Author