دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر اشتہار لگانے کے لئے نیب نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار لندن میں بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر اشتہار لگانے کے لئے نیب نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ نے پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کر لیا ۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نواز شریف کی طلبی کے بار، بار سمن جاری کئے۔

وارنٹ جاری کئے تاہم پھر بھی نواز شریف پیش نہ ہوئے جس کے بعد نواز شریف کی عدالت طلبی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کیا گیا

کہا گیا کہ وہ17اگست کو عدالت میں پیش ہوں۔

نواز شریف کی طلبی کا اشتہار مختلف جگہوں پر چسپاں کیا جارہا ہے۔

About The Author