دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان میں 5 امریکی فوجی اڈے بند کردئیے گئے

صوبہ ہلمند، ارزگان، پکتیکا اور لغمان میں موجود امریکی فوجی اڈے بند کردئیے گئے ہیں

افغانستان میں 5 امریکی فوج فوجی اڈے بند کردئیے گئے

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ

افغان طالبان امن معاہدے کے تحت صوبہ ہلمند، ارزگان، پکتیکا اور لغمان میں موجود امریکی فوجی اڈے بند کردئیے گئے ہیں

تاہم امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ معاہدے کے تحت عمل کے اگلے مرحلے پر غور کرے گا

ان کا نکتہ نظر شرائط پر مبنی رہے گا۔ قیدیوں کی رہائیوں

انسداد دہشت گردی کے وعدوں پر مکمل فراہمی اور افغان باہمی مذاکرات کے آغاز اور پیشرفت کے لئے دباؤ ڈالا جائے گا

مزید کہا کہ امریکی فوج نے معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کے پہلے مرحلے پر عمل پیرا ہونے کے لئے سخت محنت کی ہے ،

جس میں فورسز کو کم کرنا اور پانچ اڈوں کو بند کرنا شامل ہے۔ جبکہ نیٹو افواج میں بھی کمی ہوئی ہے ۔

About The Author