نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع پر عمل در آمد روک دیا

عدالت عظمی نے حکم دیاہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں،عدالت نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

عدالت نے کہاہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس تین ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں،

شوگر ملز مالکان کے وکیل نے کہا حکومتی وزراء بیان بازی کرکے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں

چیف جسٹس نے کہا بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے۔

اٹارنی جنرل نے کہا یہ پہلا کمیشن ہے جس میں دو وزرائے اعلی پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دینگے،

شوگر ملزمالکان کے وکیل مخدوم علی خان نے استدعا کی کہ حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں کیس متاثر ہوگا

اٹارنی کیا 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو انکے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی ،

چیف جسٹس نے کہا حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ہیں؟

عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا

About The Author