دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روسی سائنسدانوں کا کورونا کے خلاف ویکسین تیارکرنے کا عویٰ

کورونا وائرس کے خلاف یہ نئی ویکسین 12 سے 14 اگست کے درمیان مریضوں کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی

روسی ساسندانوں نے کورونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین تیار کرنے کا نہ صرف دعوی کیاہے بلکہ یہ بھی کہ ہے کہ یہ ویکیسن اگست تک مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

ماسکو میں قائم سیکینوف اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  نئی ویکسین 38 کے لگ بھگ انسانی رضاکار کورونا مریضوں پر جون میں آزمائی گئی تھی، جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

روسی سائننسدانوں کا کہنا ہے کہ اگست  کے وسظ تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب روس کی فوج نے اسی ویکسین کے متوازی ویکسین کا دو ماہ تک کلینکل ٹرائل شروع کیا ہے، جسے سے ریاستی ادارے قومی تحقیقاتی ادارہ برائے وبائی نے تیار کیا ہے۔

گیمالی نامی مرکز کے سربراہ الیگزینڈر گینٹسبرگ  نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ نئی ویکسین 12 سے 14 اگست کے درمیان مریضوں کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپریل میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی نئی ویکسین 6 بندروں پر آزمائی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے تھے۔

یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق 4 ہفتوں بعد تمام بندر صحت مند تھے اور ان میں وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی تھی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کہا تھا کہ ہنگامی منظوری ملنے کے بعد رواں سال ستمبر تک لاکھوں کی تعداد میں یہ نئی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔

About The Author