دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عذیر بلوچ ارشد پپو قتل کیس میں جج کے روبرو اعترافی بیان سے مکر گیا

جج نے ریمارکس دیئے کل کو کیس کے ٹرائل سے بھی مکر جاو گے

لیاری گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ ،،،ارشد پپو قتل کیس میں جج کے روبرو اعترافی بیان سے مکر گیا۔

جج نے ریمارکس دیئے کل کو کیس کے ٹرائل سے بھی مکر جاو گے۔

ملزم حبیب جان بلوچ کو اشتہار قرار دے دیا گیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز پراسیکیوٹر ر نے عذیر بلوچ کا اعترافی بیان کیس کا حصہ بنانے کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم سے پوچھا کہ کیا ہم آپ کا اعترافی بیان کیس کا حصہ بنادیں،،

جس پر عذیر بلوچ نے کہا کہ اس کا کوئی اعترافی بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا جج کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ ہوا ہے۔ اس پر آپ کے دستخط بھی موجود ہے۔

کل کو اس کیس کے ٹرائل سے بھی مکر جاؤ گے کہ کوئی ٹرائل نہین ہوا۔

پولیس نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزم حبیب جان بیرون ملک روپوش ہے،، اس لئے گرفتار نہیں ہوسکا ۔ عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے دیا۔

زاہد لاڈلہ ،استاد تاجو، شیراز کامریڈ،شاہد مکس پتی،یاسر پٹھان، ثاقب باکسر بھی اشتہازی ملزموں میں شامل ہیں۔

عدالت نے پچیس جولائی کو پولیس مقابلے میں ہلاک بابا لاڈلہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

آئندہ سماعت پر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

About The Author