دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں مقیم شہزادہ ہیری مالی مشکلات کا شکار

امریکہ منتقلی کے بعد سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں

امریکہ میں مقیم شہزادہ ہیری مالی مشکلات کا شکار ہوگئے

برطانوی شاہی خاندان کے ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری سے متعلق کہا گیا ہے کہ

امریکہ منتقلی کے بعد سے وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں،

گذشتہ دنوں شاہی خاندان کی ترجمان کیٹی نکول کی جانب سےانکشاف کیا گیا تھا کہ

پرنس ہیری اور میگھن میرکل برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کے باوجود تاحال مالی طور پر پرنس چالس پر انحصار کر رہے ہیں۔

جبکہ شاہی مصنف ٹام کوئن کی جانب سے پرنس ہیری پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

شہزادہ ہیری اب امریکہ میں اپنے مستقبل کے لیے کیا کریں گے جبکہ ہیری ایک فوڈ کمپنی تک میں تو نوکری حاصل کر نہیں سکتے،

ٹام کوئن نے مزید کہا ہے کہ جیسا میگھن مرکل برطانیہ میں رہنا محسوس کر رہی تھیں اب پرنس ہیری خود کو امریکہ میں ویسا ہی محسوس کر رہے ہیں۔

About The Author