مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیرکو عہدے سے ہٹادیاگیا، محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیرکوعہدے سے ہٹادیاگیا، محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجمل وزیر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے متعلق سرکاری اشتہارات میں ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے 12 فیصد کمیشن طلب کی تھی۔
اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہاہے کہ مبینہ آڈیو لیک ہونے پر وزیراعلی نے بروقت اور واضح نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اجمل وزیر صاحب کو عہدے سے ہٹایا گیا،مبینہ آڈیو کی فرانزک تجزیہ لیا جائے گااگر اجمل وزیر بے گناہ ثابت ہوئے تو دوبارہ ٹیم کا حصہ ہونگے،
کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کو اعلی سطحی انکوائری مقرر کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے مجھ سے منسوب دیگر خبروں کی تردید کرتا ہوں۔ اُن کو سرکاری موقف نہ سمجھا جائے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ