برطانیہ نے ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش کر دی
برطانیہ نے باہر کھاؤ، لوگوں کی مدد کرو اسکیم کے تحت ریسٹورنٹ اور کیفے کی سرگرمیوں کو
بحال کرنے کے لیے اگست میں لوگوں کو کھانا کھانے پر 50 فیصد رعایت دینے کا منصوبہ متعارف کرادیا ،،
رپورٹ کے مطابق 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے منصوبے کا مقصد کورونا وائرس سے متاثرہ ریسٹورنٹ انڈسٹری کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
منصوبے کے تحت لندن کے شہری رعایت پر کسی بھی ریسٹورنٹ پر کھانا کھا سکیں گے
اور یہ سہولت پیر، منگل اور بدھ کے روز میسر ہوگی۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل