دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قدیم تہذیب اور ثقافت کی پہچان، شہر لاہور

صدیوں کی تاریخ سموئے ان دروازوں میں ایک دہلی گیٹ بھی ہے۔

قدیم تہذیب اور ثقافت کی پہچان، شہر لاہور،

جہاں موجود تاریخی دروازے اس کی شان میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

صدیوں کی تاریخ سموئے ان دروازوں میں ایک دہلی گیٹ بھی ہے۔

اس کی تاریخ اور موجودہ حالت کے بارے میں سے متعلق جانتے ہیں۔

اندرون لاہور کے مشرق میں، تاریخی لاہور اسٹیشن کے قریب واقع دہلی دروازہ شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر نے تعمیر کروایا،،،

جس کا رخ مخل سلطنت کے دارالحکومت کی جانب تھا،، اس لیے نام دہلی دروازہ رکھ دیاگیا

وزیرخان مسجد بھی دہلی دروازے کے اندرہی موجود ہے، وقت کے ساتھ انتظامیہ کی توجہ کم ہوئی تو دوسرے تاریخی مقامات اور دروازوں کی طرح دہلی دروازہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا،،

شہریوں کے مطابق متعلقہ کبھی کبھار دہلی دروازے کی مرمت کاکام کرتے تو ہیں مگر کچھ ہی عرصہ بعد وہی دورہ خستہ حالی دیکھائی دیتی ہے،

اس ورثے کو جو دیکھ بھال اور توجہ درکار ہے، وہ نہیں دی جارہی

ٹوٹ پھوٹ اپنی جگہ، دکانوں کی بھرمار نے بھی دہلی دروازے کے حسن کو گہنا دیا ہے،

تاریخی مقامات کی حفاظت متعلقہ اداروں کے ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے تاکہ ہم قدیمی ورثے کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرسکیں ۔،

About The Author