دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے بڑھ گئی ۔ موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ چھتیس ہزار سے زائد ہے ۔ پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر صحتیاب ہو گئے ہیں ۔ امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد تیس لاکھ کے قریب ہو گئی ۔ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
پاکستان سمیت دنیا کے بارہ ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے، کس ملک میں کورونا کے کتنے کیسز ہیں
امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد تیس لاکھ کے قریب اور ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہے۔
برازئل میں کورونا مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ سے زائد ہے لیکن ایکٹو کیسز کی تعداد نو لاکھ اسی ہزار کے قریب ہے۔
بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد سات لاکھ کے قریب ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد چار لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔
روس میں کورونا کیسز کی تعداد چھ لاکھ اسی ہزار اور ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ہے۔
پیرو میں تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔
اسپین میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہے۔
چلی میں کورونا مریضوں کی تعداد تین لاکھ پچانوے ہزار سے زائد اور ایکٹو کیسز صرف اٹھائیس ہزار رہ گئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ پچاسی ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد ستر ہزار سے زائد ہے۔
اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ چالیس اورمریضوں کی تعداد پندرہ ہزار کے قریب ہے۔
ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد ستائیس ہزار سے زائد ہے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد دو لاکھ پتینیس ہزار اورایکٹو کیسز کی تعداد 96 ہزار سے زائد ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس