نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے اس سال حج سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

عازمین حج اور حج عملے کو ماسک اوردستانے پہننا ہوں گے ۔حجاج کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا

سعودی عرب نے اس سال حج سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے ۔

عازمین حج اور حج عملے کو ماسک اوردستانے پہننا ہوں گے ۔حجاج کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا

نماز کے دوران ایک دوسرے سے دومیٹر فاصلےکی پابندی کریں گے ۔عازمین رابطے کے وسائل،

ملبوسات، سر کے بال تراشنے، مونڈنے، داڑھی بنانے والے آلات اور ایک دوسرے کے تولیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں موجود افراد ہی حج کر سکیں گے

تو مذہبی فریضے کے دوران احتیاطی تدابیر بھی لازم ہوں گی ۔

28 ذیقعد سے 12 ذی الحج تک منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں اجازت کے بغیر جانا منع ہو گا۔

حج پر جانے والوں اور حج کرانے والوں کو حفاظتی ماسک اور دستانے پہننا ہوں گے۔

طواف کے لیے مطاف جانے والوں کی قافلہ بندی ہو گی-

طواف کے دوران ہر حاجی کو دوسرے سے کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا ۔

عازمین ملبوسات، سر کے بال تراشنے، مونڈنے، داڑھی بنانے والے آلات اور ایک دوسرے کے تولیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

رہائشی عمارتوں، ہوٹلوں اور دیگر اشیا کو سینیٹائز کیا جائے گا۔

مسجد الحرام، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں کولرز ہٹا دیے جائیں گے۔

مسجد الحرام میں کھانے کی اشیا لانے پر پابندی ہو گی۔

کھانے پینے میں استعمال ہونے والے برتن دوبارہ استعمال نہیں کیے جائیں گے ۔

مقرر کر دہ تعداد سے زیادہ مسافر بس میں سفر نہیں کر سکیں گے ۔

لفٹ استعمال کرنے کے لیے بھی تعداد متعین ہو گی ۔

میدان عرفات اور مزدلفہ میں مخصوص مقامات پر قیام کی پابندی کرنا ہوگی-

خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونا منع ہو گا ۔ ہر حاجی اپنی جانماز ساتھ لائے گا ۔

منیٰ میں جمرات کی رمی کے لیے سینیٹائز کنکریاں فراہم کی جائیں گی۔

کسی بھی خیمے میں 10 سے زیادہ حاجیوں کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

About The Author