: ملک بھر میں کورونا کے تین ہزار چار سو چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بتیس ہزار کے قریب ہو گئی۔
سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی کی تعداد چورانوے ہزار پانچ سو اٹھائیس اور پنجاب میں اکاسی ہزار نو سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخواہ میں کورونا مریضوں کی تعداد اٹھائیس ہزار ایک سو سولہ،
اسلام آباد میں تیرہ ہزار چار سو چورانوے،
بلوچستان میں دس ہزار آٹھ سو چودہ اور گلگت بلتستان میں پندرہ سو اکسٹھ ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد پچانوے ہزار چار سو سات ہوگئی،
جبکہ نئے کیسز کی تعداد تین ہزار تین سو چوالیس رپورٹ ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ایکٹو کیسز کی تعداد ترانوے ہزار نو سو بتیس تھی
جبکہ نئے کیسز کی تعداد تین ہزار ایک سو اکانوے رپورٹ ہوئی تھی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ