دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاون کے بعد پیرس کے مشہور میوزیم کو پیر سے کھولنے کا اعلان

پیرس میں دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لوور میوزیم کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ، 6 جولائی کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے ۔۔۔

تین ماہ میں چار کروڑ یورو کے نقصان کے بعد پیرس کے مشہور میوزیم کو پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

‎پیرس میں دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لوور میوزیم کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ، 6 جولائی کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے ۔۔۔

تاہم اس کے چند حصے اب بھی بند رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 2018 میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے اس میوزیم کا دورہ کیا تھا جن میں سے تین چوتھائی غیر ملکی سیاح تھے۔

حفاظتی اقدامات کے تحت میوزیم کا دورہ کرنے والوں کو ماسک پہننا پڑے گا اور میوزیم کا دورہ کرتے ہوئے مقررہ راستے پر چلنا ہو گا۔

مونا لیزا لوٹتے کے ساتھ سلفیاں لینے والوں کے لیے، پورٹریٹ کے سامنے مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے تاکہ سماجی فاصلہ یقینی بنایا جا سکے۔

About The Author