بلاشبہ امریکہ میں بھی بہت مسائل ہیں لیکن
۔۔۔
تنخواہ وقت پر مل جاتی ہے
بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی
پانی کا ٹینکر نہیں خریدنا پڑتا
گیس ہر وقت دستیاب ہے
پیٹرول نایاب نہیں ہوتا
کیبل پر کوئی چینل بند نہیں کیا جاتا
باہر نکلتے ہوئے فون چھننے کا ڈر نہیں ہوتا
بارہویں جماعت تک اسکول اور بس کی فیس نہیں ہے
ایک کال پر چند منٹ میں پولیس اور ایمبولینس پہنچ جاتی ہے
اسپتال کسی مریض کو واپس نہیں لوٹاتے، پیسے نہ ہونے پر علاج سے انکار نہیں کرتے
کسی سرکاری دفتر میں رشوت نہیں دینا پڑتی
دفتر وقت پر پہنچنے کے لیے صاف ستھری، تیز رفتار اور ہر چند منٹ بعد بسیں اور ٹرینیں دستیاب ہیں
سڑکیں بہتر ہیں، تجاوزات کا نام نہیں
منی بسیں اور رکشے نہیں ہیں
چوراہوں پر بھکاریوں کی یلغار نہیں ہوتی
کار چلانے والے ہارن نہیں بجاتے، رات کو ہائی بیم نہیں مارتے
ہر جگہ پارکنگ کی بے حساب جگہ دستیاب ہے
کہیں بھی کار کھڑی کرتے ہوئے نقصان کا ڈر نہیں ہوتا، کوئی سائیڈ مرر نہیں توڑتا
کسی کو اپنا نام بتاتے ہوئے ڈر نہیں لگتا
رائے کے اظہار پر لاپتا ہوجانے کا خوف نہیں
کوئی شخص نام، رنگ، نسل یا قومیت کی وجہ سے مکان کرائے پر دینے سے انکار نہیں کرتا
ماحول خوبصورت ہے، بے شمار درخت اور پرندے ہیں
رہائشی علاقوں میں دفاتر یا دکانیں نہیں ہوتیں
کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ نہیں ہوتی
دوائیں جعلی یا زائد المعیاد نہیں ہوتیں
الیکٹرونک مصنوعات جعلی نہیں ہوتیں
عبادت گاہوں پر لاؤڈ اسپیکر نہیں ہوتے
(باقی آئندہ)
kratom kava liquid