دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپان:زلزلے میں بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھنے والی بلٹ ٹرین تیار

ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی

جاپان:

زلزلے میں بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھنے والی بلٹ ٹرین

ٹوکیو:

جاپان میں ایسی بلٹ ٹرین بنائی گئی ہے جو زلزلہ کے دوران بھی بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بلٹ ٹرین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہنگامی صورت حال میں بھی یہ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی جبکہ ٹرین بغیر ایندھن کے خطرناک علاقہ سے محفوظ مقام پر خود بخود پہنچ سکتی ہے۔

تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے چلنے والی یہ بلٹ ٹرین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور شہر اوساکا کے درمیان چلتی ہے۔

این سیون ہنڈرڈ ایس نامی بلٹ ٹرین میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور خوبصورت ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ سیٹیں پہلے سے زیادہ آرام دہ اور ہر سیٹ کے ساتھ ایک پاور اوٹ لٹ موجود ہے۔

ہر سیٹ کے اوپر مسافر کو اپنا سامان رکھنے کی سہولت موجود ہے جبکہ ٹرین کے اندر خوبصورت لائٹنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

ٹرین میں آٹو میٹک کنٹرول اور بریکنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو کسی بھی ایمرجنسی میں فوری بریک لگانے میں استعمال ہوتا ہے۔

About The Author