نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فن لینڈ فضائیہ نے ایک صدی بعد اپنے علامتی نشان سے سواستیکا ہٹا دیا

کسی اعلان کے بغیر اپنے جنرل اسٹاف کا شناختی نشان اور اپنی فضائیہ کمان کے لوگو کو تبدیل کردیا ہے

فن لینڈ فضائیہ نے ایک صدی بعد اپنے علامتی نشان سے سواستیکا ہٹا دیا۔

حکام نے نئے لوگو کے متعلق کسی اعلان کے بغیر اپنے جنرل اسٹاف کا شناختی نشان اور اپنی فضائیہ کمان کے لوگو کو تبدیل کردیا ہے۔

نئے لوگو میں ایک سنہرا عقاب اور پروں کا دائرہ بنا ہوا ہے جبکہ پرانے لوگو میں سواستیکا کا نشان تھا،

جسے نازی جرمنی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ فن لینڈ کی فضائیہ 1918 سے ہی سواستیکا نشان کا استعمال کررہی ہے،

فضائیہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے اپنے طیاروں میں سواستیکا کا استعمال بند کردیا تھا

تاہم یہ اس کی یونٹ کے علامتی نشان، یونٹ کے پرچموں اور وردیوں پر استعمال ہورہا تھا۔

About The Author