دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ:سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کو ایک ماہ گزر گیا

جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے متنازعہ ڈیموکریٹک پولیس اصلاحاتی بل کی منظوری دے دی

امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کو ایک ماہ گزر گیا ۔۔

لیکن دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

ایک ماہ میں آئی کانٹ بریتھ اور بلیک لائیوز میٹر کی تحریک نے دنیا بھر میں لگے کئی نامور مجسموں کو بھی ڈھیر کر دیا ۔۔

جبکہ امریکی ایوان نمائندگان نے متنازعہ ڈیموکریٹک پولیس اصلاحاتی بل کی منظوری دے دی

امریکا میں نسل پرستی کا شکار ہونے والے سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

سیاہ فام شہری کی ہلاکت نے امریکا سمیت دنیا بھر میں عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔۔ اور آئی کانٹ بریتھ اور بلیک لائیوز میٹر نے نئی تحریک کو جنم دیا

امریکا کو مظاہرین کی وجہ سے 50 سے زائد شہروں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا جبکہ مظاہرین کو روکنے کی پالیسیوں میں امریکی صدر اور فوج میں بھی اختلاف کھل کر سامنے آئے

واشنگٹن ، نیویارک ، لاس انجلیس ، سانس فرانسیسکو سمیت کئی شہروں میں ہزاروںں لوگ نسل پرستی اور پولیس دہشتگری کے خلاف سڑکوں پر نکلے

‎پُر امن مظاہرین پر امریکی صدر کی احکامات پر آنسوگیس اور ربر کی گولیاں بھی برسائی گئیں

اس دوران امریکا میں اتنے شدید ہنگامے شروع ہوئے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مظاہرین سے اپنی جان بچانے کےلیے وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں چھپنا پڑا

مظاہروں کا سلسلہ امریکا سے نکل کر پورے یورپ میں پھیل گیا ۔۔ جہاں نئی تحریک نے جنم لیا اور عوام نے ایسے مجسموں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا جن سے نسل پرستانہ تاریخ جڑی ہے ،،

جن مجسموں کو نشانہ بنایا گیا ان میں برطانیہ کو دوسری عالمی جنگ جتوانے والے وزیر اعظم ونسٹن چرچ ہل ، اور امریکہ کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس بھی شامل ہیں

دنیا بھر میں شہریوں نے بے انصافیوں کے خلاف الگ الگ انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا ۔۔۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے 8 منٹ تک الٹا لیٹ کر جارج فلائیڈ کے قتل پر انصاف کا مطالبہ کیا

واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے صدر ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس جانے والی سڑک کا نام تبدیل کر کے بلیک لائیوز میٹر رکھ دیا۔

جبکہ ایک ماہ بعد عوامی دباو کے بعد امریکی ایوان نمائندگان نے متنازعہ پولیس اصلاحاتی بل کی منظوری دے دی ہے ۔۔ بل کے حق میں 236 جبکہ مخالفت میں 181 ووٹ ڈالے گئے۔

About The Author