جون 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز نوے لاکھ سے بڑھ گئے

پہلے پنتالیس لاکھ کیسز ایک سو اناسی دنوں میں رجسٹر ہوئے

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز نوے لاکھ سے بڑھ گئے۔۔

پہلے پنتالیس لاکھ کیسز ایک سو اناسی دنوں میں رجسٹر ہوئے جبکہ آخری پنتالیس لاکھ کیسز صرف اڑتیس دنوں میں رپورٹ ہوئے۔

موذی مرض سے چار لاکھ ستر ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جبکہ تقریباً پچاس لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا نے 90لاکھ کیسز کیلئے 218دن کا دورانیہ لیا

کورونا کا پہلا کیس17نومبر دو ہزار انیس کو رجسٹر ہوا

6مارچ دو ہزار بیس کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں پہلے ایک لاکھ کیسز 109 دنوں میں رجسٹر ہوئے

1لاکھ سے 10لاکھ کیسز تک پہنچنے میں مزید27دن لگے

پہلے کیس سے 10لاکھ کیسز تک پہنچنے میں136دن کا وقت لگا

10لاکھ سے20لاکھ کیسز تیرہ دنوں میں رپورٹ ہوئے

20لاکھ سے 30لاکھ کیسز تک کا سفر کورونا نے 12دن میں طے کیا

30لاکھ سے 40لاکھ تک کیسز پہنچنے میں کورونا کو مزید13دن لگے

20مئی تک کورونا کے کیسز کی تعداد 50لاکھ ہوگئی

پہلے کیس سے 50لاکھ کیسز تک پہنچنے میں کورونا کو 185دن کا دورانیہ لگا

کورونا کے 45لاکھ کیسز کیلئے کورونا کو179 دن لگے

45لاکھ سے 90لاکھ کیسز تک کا سفر کورونا نے صرف38دن میں پورا کیا

دنیا بھر میں اب تک4 لاکھ 70 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں

اب تک 50 لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہوئے ہیں

دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد42 لاکھ سے زائد ہے

امریکا میں سب سے زیادہ24 لاکھ کے قریب کیسز سامنے ہیں

امریکا میں ہی اس وقت سب سے زیادہ 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں

%d bloggers like this: