اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کے لئے بیرسٹرشہزاد اکبر کے اختیارات غیر قانونی قرار دے دیے۔
عدالت عالیہ نے کہا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیلئے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو تفویض کردہ اختیارات غیرقانونی ہیں۔ وفاقی کابینہ کا شہزاد اکبر کو اپنے اختیارات تفویض کرنا خلاف قانون ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کابینہ کا شہزاد اکبر کو اختیارات دینا سپریم کورٹ کے طے کردہ قانون سے مطابقت نہیں رکھتا،قانون کے مطابق وفاقی حکومت کے پاس قومی احتساب آرڈیننس کے تحت نیب کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار ہے،۔
فیصلے میں کہا گیاہے کہ اٹارنی جنرل نے اصولی موقف اپنایا کہ متعلقہ حکام کو مشورہ دونگا کہ مجوزہ کارروائی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کریں۔
وفاقی کابینہ مجوزہ کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے میں بااختیار ہو گی،
مختصر فیصلے میں کہا گیاہے کہ عدالت امید کرتی ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ قانون سے مطابقت رکھتا ہو گا،
عدالت نے کمیشن رپورٹ پر وفاقی حکومت کی کارروائی کے دوران حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا حکومتی عہدیدار شفاف ٹرائل کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان بازی سے گریز کریں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور