نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے بچاو: جہازوں میں ائر شیلڈ کے ذریعہ مسافروں کو محفوظ رکھا جاسکے گا

دوران پرواز ائیرشیلڈ کو پہن کر نہ صرف مسافر خود محفوظ رہ سکے گا

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اب جہازوں میں ائر شیلڈ کے ذریعہ مسافروں کو مہلک وبا سے محفوظ رکھا جاسکے گا،

دوران پرواز ائیرشیلڈ کو پہن کر نہ صرف مسافر خود محفوظ رہ سکے گا بلکہ جہاز میں سوار دوسرے مسافر بھی محفوظ رہ سکیں گے۔ یہ ائیر شیلڈ ہے کیا؟،

کورونا سے بچاو اور محفوظ فضائی سفر کو یقینی بنانے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈے جارہے ہیں۔

اب ائیر شیلڈ متعارف کرا دی گئی ہے جو فضائی سفر کے دوران مسافروں کو ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رکھ سکے گی،

دوران پرواز مسافر ائیر شیلڈ پہن کر کورونا وائرس سمیت ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکیں گے۔

اس شیلڈ میں سانس لینے کی نوزل بھی موجود ہے جس کے ذریعہ مسافر آرام سے سانس لے سکے گا۔

شیلڈ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس شیلڈ میں مسافر ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکے گا،

جب کوئی مسافر کھانسے گا یا اسے چھینک آئے گی تو یہ شیلڈ جراثیم کو اگلے مسافروں تک منتقل نہیں ہونے دے گی۔

کورونا سے بچاو اور محفوظ فضائی سفر کے لیے نت نئے طریقے

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جہازوں میں ایئر شیلڈ متعارف

ایئر شیلڈ کے ذریعے مسافر مہلک وبا سے محفوظ رہ سکیں گے

شیلڈ جراثیم کو اگلے مسافروں تک منتقل نہیں ہونے دے گی

About The Author