نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا مریض کے تابوت منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے لگے

کورونا مریض کے تابوتوں سے چھ سو چھبیس پاؤنڈ منشیات برآمد کر لی۔

کورونا مریض کے تابوت منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے لگے۔

برازیل میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کورونا مریض کے تابوتوں سے چھ سو چھبیس پاؤنڈ منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 22 سالہ ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ جنازے کے دوران دو تابوتوں کے ساتھ گاڑی چلارہا تھا۔

پولیس نے ڈرائیور کو روکا تو اس نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے ہلاک دو مریضوں کی لاشوں کو لے جا رہا ہے،

تاہم شک پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

برازیل، پولیس نے کورونا مریض کے تابوتوں سے 626 پاؤنڈ منشیات برآمد کر لی

منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

برازیل، پولیس نے کورونا مریض کے تابوتوں سے 626 پاؤنڈ منشیات برآمد کر لی

منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author