فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں دورہ انگلینڈ مشکل ہوگا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز سے اندازہ ہوگا کہ باؤلرز،
بال کو چمکانے کا کیا طریقہ کار استعمال کرتے ہیں، انھوں نے انگلینڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔۔ PKG
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ۔۔پاکستانی شاہین نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی جیت کیلیے جان لڑا دیں گے ۔۔ کورونا کے باعث گیم میں تعطل کی وجہ سے مشکلات کا بھی ادارک ہے ۔۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی وجہ شہرت ٹیسٹ کرکٹ تھی، ان کا اصل ہدف بھی پانچ روزہ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا ہے،
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی ہمیشہ بہتر رہی ہے، دو ماہ گھروں میں رہ کر فٹنس پر کام جاری رکھا، ایک ماہ قبل انگلینڈ جانے سے فارم واپس لانے میں مدد ملے گی۔ ،،،
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری