دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹھارہ جون2020آج سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

سعودی عرب

سعودی عرب نے بھارت کے ڈیجٹل پلیٹ فارم جیو میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا

مکیش امبانی کی ملکیت ڈیجٹل پلیٹ فارم کے دو اعشاریہ تین فیصد شیئرز سعودی عرب خریدے گا۔

سعودی عرب پبلک انوسٹمنٹ فنڈ مکیش امبانی کی ملکیت ڈیجٹل پلیٹ فارم میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جیو،،

ریلائنس انڈسٹریز کا حصہ ہے، اس سے پہلے ابوظہبی کی کمپنی مبادلہ نے جیو میں ایک ہزار دو سو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی،

ایک اور اماراتی کمپنی اے ڈی آئی سے نے سات سو پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کی۔


سعودی عرب :

سعودی عرب میں سیاحتی شعبہ 21 جون سے مکمل طور پر کھول دیا جاے گا، سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب

مکہ مکرمہ کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، سعودی وزیر سیاحت

شعبہ سیاحت کو کھولنے کا فیصلہ عرب وزراء خارجہ کی ہنگامی اجلاس ۔میں کیا گیا،

شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کی ملازمتوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے،

سیاحت میں 80 ملین سے زیادہ ملازمین ہیں،

عرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار سیاحت سے حاصل ہوتی ہے، الخطیب سعودی وزیر سیاحت.


سعودی عرب :

سعودی حکومت نے ججوں پر میڈیا پر آنے اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد عدالتی آزادی کو یقینی بنانا ہے،،

ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا پر آئیں،

اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اکاونٹ بنائیں،،

ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ججوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔


ابوظہبی :

ابوظہبی میں کورونا وائرس سے متعلق لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کی جانے لگی

نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور وزارت صحت کے مطابق 60 سے 70 سالہ افراد کو شاپنگ مالز،

سپر مارکیٹس، دکانوں اور ریسٹورنٹس میں جانے کی اجازت دے دی گئی،،

تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو یہ سہولت نہیں دی گئی۔.

About The Author