ایمازون نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایکو آٹو ڈیوائس فروخت کے لیے پیش کر دی،
آواز کے زریعے اب ڈرائیور راستہ معلوم کرسکے گا، ٹیلی فون کال اور اپنی پسند کا میوزک بھی سن سکے گا۔
راستہ معلوم کرنا ہو، یا ضروری فون کال کرنی ہو، اپنی پسند کا میوزک سننا ہو یا تازہ ترین خبریں،،
یہ سب ڈرائیونگ کے دوران کرنا اب مشکل نہیں رہا، ایمازون نے ایکو آٹو ڈیوائس پیش کر دی،
جس کی مدد سے ڈرائیور اپنے موبائل فون کو چھوے بناء ضروری احکامات دے سکتا ہے۔
ایکو آٹو ڈیوائس کو گاڑی کے ساتھ منسلک کرنے کے بعد ڈرائیور کو اپنے موبائل فون میں الیگزا ایپ انسٹال کرنی ہو گی،،
ایمازون اکاونٹ میں جا کر ایکو آٹو ڈیوائس ایڈ کرنے کے بعد ڈرائیور آواز کے زریعے احکامات دے سکتا ہے۔
آپ نے قریب ترین ساحل سے متعلق معلوم کرنا ہو، یا گیس اسٹیشن کا پتہ چلانا ہو،
طلوع آفتاب سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہوں، یا پیزا پوائنٹ یا موی تھیٹر کا پتہ چلانا ہو،
آیک آڈیو کمانڈ سے یہ سب معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ ایکو آٹو ڈیوائس کے استعمال سے سفر کے دوران ضروری معلومات کے حصول کے ساتھ حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے ایکس ٹو مشن کے لئے خلائی شٹل روانہ
واٹس ایپ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا