دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان حکومت نے ملک میں ہونے والے حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

جس کے مطابق، طالبان کے حملوں میں ایک ہفتے میں 400 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں

افغان حکومت نے ملک میں ہونے والے حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی،

جس کے مطابق، طالبان کے حملوں میں ایک ہفتے میں 400 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان نے

افغان سیکیورٹی فورسز کے خلاف 222 حملے کیے ،،

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پر نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے طالبان مذہبی اسکالرز کو بھی

نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ

طالبان کے زیر اثر دیگر دہشت گرد نیٹ ورک کام کر رہے ہیں۔

About The Author