دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت پاکستان کا انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں  متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیاہے ۔ جس میں بیرون ملک پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کے لئے اب تک کی سب سے بڑی خبرسامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے,کورونا وباء کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے,

انہوں نے کہا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے,حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے,

وفاقی کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیر بحث آیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کر دیا

زلفی بخاری نے کہا فلائٹس کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,وفاقی کابینہ انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

انہوں نے کہا دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ 2 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں, بیرون ملک مقیم ہم وطن شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔

زلفی بخاری نے مزید کہا وقت کا تقاضا ہے کہ مشکل وقت میں ہم وطن بہن بھائیوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے,این سی سی کا اجلاس بلا کر معاملے پر مشاورت کی جائے,

وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں  متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ  کیا گیاہے۔ گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہوگا۔

سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا,

About The Author