دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرینگر اورپلوامہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز

مشترکہ فورسز نے داچیگام نیشنل پارک سے متصل علاقوں کو گھیرے میں لے لیا

سرینگر اورپلوامہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعدمشترکہ فورسز نے سرینگر کے نواحی علاقے ڈاچیگام کے بالائی علاقوں میں رات گئے ایک سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ فورسز نے داچیگام نیشنل پارک سے متصل علاقوں کو گھیرے میں لے لیا

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بارے میں فورسز کو اطلاعات ملنے کے بعد 14 اور 15 جون کی درمیانی رات کے دوران ان علاقوں کا محاصرہ کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں کا پتہ لگانے کے لئے ہیلی کاپٹروں اور بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں (یو اے وی)کا استعمال کیا جار ہا ہے۔ پیر سہہ پہر تک سرچ آپریشن جاری تھا۔

دریں اثنا ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھی رات کو ایک اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن رات کے قریب 1 بجے شروع ہوا اور پیر کی دوپہر 12 بجے اختتام کو پہنچا۔

ساوتھ ایشین وائرکو ایک مقامی شخص نے بتایا کہ مشتبہ مقامات کی کھدائی کی گئی لیکن فورسز کو کچھ نہیں ملا۔ پچھلے 2 دن سے اس علاقے میں یہ دوسرا سرچ آپریشن تھا۔

About The Author