نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک کے بیس شہروں میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ روکنے کے لئے پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔
ملک بھر کے 20 شہروں میں کورونا سے متعلق ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
این سی او سی نے ٹیسٹ،ٹریس اینڈ کورنٹائن کی حکمت عملی کےتحت علاقوں کی نشاندہی کی
این سی او سی نے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا کا پھیلائو روکنے کے لئے پابندیوں کی ہدایت کی ہے۔
جن شہروں میں پابندیاں لگانے کی سفارش کی گئی ہے ان میں اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، کوئٹہ، ملتان، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔
حیدرآباد،سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ ، خیر پور، ڈیرہ غازی خان ، مالاکنڈ مردان اور سوات میں بھی پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسلام آباد کے علاقوں میں جی نائن 2 اور جی نائن تھری میں 300 کیسز سامنے آئے
متاثرہ سیکٹرز اور کراچی کمپنی کو سیل کیا جاچکا ہےاسلام آباد میں آئی ایٹ, آئی ٹین, غوری ٹاؤن, بارہ کہو, جی سکس اور جی سیون کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور