دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کی پارلیمانی تاریخ میں اجلاس کے لئے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیمو کے طور پر اپنے دفتر سے اسمبلی سیشن میں حصہ بھی لیا۔

کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے تحت سندھ اسمبلی میں اجلاس کے قواعد ضوابط تبدیل کردئیے گئے۔۔
اسمبلی کے قواعدو ضوابط میں اتفاق رائے سے ترمیم کر دی گئی۔
سندھ کی پارلیمانی تاریخ میں اجلاس کے لئے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکے گا۔۔
ارکان اپنے گھر اور آفس سے بیٹھ کر اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیمو کے طور پر اپنے دفتر سے اسمبلی سیشن میں حصہ بھی لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے۔ سب تعاون کریں گے تو یہ ممکن ہوسکے گا۔ ملک بھر میں سندھ نے پہلی بار آن لان اسمبلی سیشن کا تجربہ کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں بھی باآسانی شرکت کرسکیں گے۔

About The Author