نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کا خوف ۔۔۔ شکیل نتکانی

سب دوستوں سے یہی گزارش ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں خود کو حوصلے میں رکھیں کرونا تکلیف دہ ضرور ہے جان لیوا ہرگز نہیں ہے۔

پاکستانیوں نے جس غیر سنجیدگی سے کرونا کو لیا اور بے احتیاطیں کئیں اس لحاظ سے ان دنوں میں روزانہ اموات کا تناسب ہزاروں میں ہونا چاہیے تھا جس قدر زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں اسی قدر کرونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں اصافہ بھی ہو رہا ہے

کرونا گھر گھر میں آ چکا ہے۔ فیس بک پر ہلاکتوں کی خبریں تواتر سے آ رہی ہیں اگرچہ زیادہ تر ہلاکتوں کے حوالے سے یہ نہیں بتایا جاتا کہ کس وجہ سے ہو رہی ہیں ان کو ہلاکتوں کی وجہ بھی اگر کرونا سمجھ لیا جائے تو بھی کرونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد نہایت کم ہے۔

زیادہ تر وہ لوگ کرونا کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں جو یا تو کسی دوسری پیچیدہ بیماری کا شکار تھے یا پھر کچھ ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن کا کرونا وائرس کی زیادہ مقدار سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ورنہ پاکستانیوں کے لیے کرونا اس قدر جان لیوا نہیں ہے جس قدر ہم لوگ خوف کا شکار ہیں۔ اب بہت سے دوست احباب، جاننے والوں کی کرونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

سب دوستوں سے یہی گزارش ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں خود کو حوصلے میں رکھیں کرونا تکلیف دہ ضرور ہے جان لیوا ہرگز نہیں ہے۔

آنے والے دنوں میں جتنے زیادہ ٹیسٹ کئے جائیں گے کرونا متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھتی جائے گی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد شاید کچھ دنوں کے بعد کم ہونا شروع ہو جائے شاید ایک یا پھر زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک ہلاکتوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں، باہر کھانا نہ کھائیں، زیادہ لوگوں سے نہ ملیں، رش والی جگہ پر ماسک کا استعمال کریں، بند عوامی جگہوں خاص طور پر جہاں اے سی لگے ہیں وہاں زیادہ دیر نہ رکیں اور باہر کھلی فضا میں رکنے کو ترجیح دیں۔

اگر کرونا ہو جائے تو حواس باختہ نہ ہوں ہسپتال جانے سے حتی الامکان گریز کریں کہ وہاں کرونا اور دوسرے جراثیم اور وائرس زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔ آہستہ آہستہ ہم کرونا کے ساتھ رہنا سیکھ لیں گے

About The Author