دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افریقی ملک برونڈی کے صدر دل کے دورے سے نہیں بلکہ کوورنا وائرس سے ہلاک ہوئے

اس سے قبل صدر کی اہلیہ میں کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی

افریقی ملک برونڈی کے صدر پیئر اینکُورن زیزا دل کے دورے سے نہیں بلکہ کوورنا وائرس سے ہلاک ہوئے،،

برونڈی کے جس اسپتال میں صدر کا انتقال ہوا وہاں کے ڈاکٹرز نے تصدیق کردی،، یوں کورونا وائرس سے دنیا کے پہلے صدر مملکت کی ہلاکت پیش ہے،،

ڈاکٹرز کے مطابق 9 جون کو مرنے سے قبل صدر پئیر کو سانس کی تکلیف کا سامنا تھا،،

جبکہ اسپتال میں موجود واحد وینٹیلیٹر کو بھی صدر کے لیے لینے کی درخواست کی گئی تھی،

اس سے قبل صدر کی اہلیہ میں کوویڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی،، تاہم حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صدر کو آنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

About The Author