چین میں دو ماہ بعد نئے متاثرین کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،
چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کوویڈ 19 کے 57 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ 13 اپریل کے بعد ملک میں ایک دن کے دوران کورونا کے نئے متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ان میں سے 38 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا جن میں سے 36 کا تعلق بیجنگ سے ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہاں ایک مارکیٹ اور دیگر علاقوں کو عارضی طور پر سیل کر دیا گیا ہے جہاں سے وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
جبکہ ہر طرح کی سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے کے مطابق شہر میں جنگی حالات جیسی صورتحال ہے۔
اے وی پڑھو
پاکستان اور چین کا خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق،ترجمان دفتر خارجہ
چین میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا
چین اور بھارت کے مابین ایک مرتبہ پھر کشیدگی