دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یورپ کو اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین کی 40 کروڑ ڈوز ملنے کا امکان ہے

اس معاہدے کے تحت کمپنی ویکسین بنتے ہی یورپ کو 40 کروڑ خوراکیں دے گی

یورپ کو اس سال کے آخر تک کورونا ویکسین کی 40 کروڑ ڈوز ملنے کا امکان ہے،،

یورپ میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے ویکم الائنس نے ادوایات تیار کرنے والی والی کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اتحاد میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔ جرمن حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

اس معاہدے کے تحت کمپنی ویکسین بنتے ہی یورپ کو 40 کروڑ خوراکیں دے گی۔ یہ ویکسین یورپی یونین کے ممبر ممالک کو دی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ

وہ یہ ویکسین بغیر منافع کے فراہم کرے گی اور امید ظاہر کی کہ ویکسین کی فراہمی اس سال کے اختتام سے پہلے ہی شروع ہوجائے گی۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ویکسین کارآمد ثابت ہوگی۔

About The Author