نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیپال کی پارلیمنٹ نے بھارت سے تنازع کے باوجود نئے نقشے کی منظوری دے دی

جس میں بھارت کے ساتھ متنازع کہلانے والے علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے

نیپال کی پارلیمنٹ نے بھارت سے تنازع کے باوجود نئے نقشے کی منظوری دے دی

جس میں بھارت کے ساتھ متنازع کہلانے والے علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،

اسپیکر آگنی پراساد کا کہنا تھا کہ نئے نقشے کی منظوری 275 اراکین میں سے 258 نے دی

جو دو تہائی سے زیادہ تعداد ہے۔ جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

نقشے کو آئین کا حصہ بنانے کے لیے قومی اسمبلی سے بھی منظوری لی جائے گی

جس کے بعد نیپالی صدر بدھیا دیوی بھنداری کی توثیق درکار ہوگی۔

دوسری جانب بھارت نے نیپال کے نئے نقشے کو مسترد کرتے ہوئے اس کو یک طرفہ قدم قرار دیا

اور کہا کہ اس کی بنیاد تاریخی حقائق یا ثبوت پر نہیں ہے۔

About The Author