دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس سے متاثر

ہ ‘ شکریہ عمران خان حکومت اور قومی احتساب بیورو میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، اب ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔’

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی بھی کورونا سے متاثر ہو گئے۔

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی قومی احتساب بیورو میں پیشی کی تصوریر شئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘ شکریہ عمران خان حکومت اور قومی احتساب بیورو میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈالا، اب ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سابق وزیراعظم اور پی پی پی رہنما یوسف رضاگیلانی کے کورونا پازیٹو ہونے پر اظہار افسوس اور صحت کی دعا کی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوسف رضاگیلانی نے ملک اور جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اللہ تعالی یوسف رضاگیلانی سمیت تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے

About The Author