اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیئے، برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت میں توشہ خانہ سے غیرقانونی طریقے سےگاڑیاں لینے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کی، ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش ہوئے،سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹرنے موقف اپنایا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا، وہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں، نواز شریف کی طلبی کے لیے بیرون ملک اخبارمیں اشتہاردیا جاسکتا ہے۔ عدالت نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے۔
عدالتی استفسارپر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کراچی میں ہیں انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہ کیا جائے، آصف زرداری پیش ہوئے تو عدالت میں جگہ نہیں رہے گی، انہوں نے سابق صدر کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت منظور کر لیا۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدالت سے استدعا کی کورونا وباء کے باعث بار بار عدالت پیش نہیں ہو سکتا، اس لئے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔
احتساب عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر مسلسل عدم پیشی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کی ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے جب کہ وزارت خارجہ کو حکم دیا کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائیں۔ توشہ خانہ ریفرنس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ