لاہور: فلور ملز ایسوی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 50 روپے اضافہ کیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 975 روپے مقرر کی گئی تھی تاہم منافع خوروں نے 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیا۔
دوسری جانب نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قمیت دس روپے جبکہ نان پندرہ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دس روز میں آٹے کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
10 روز قبل آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ جو اب 170 روپے اضافے کے ساتھ 975 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی ماہرین کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس نے ملکی معیشت کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا اور کورونا کے باعث معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4 رہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مد میں نقصان 3.6 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔
نئے مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ اور ماہرین 1.9 فیصد گروتھ دیکھ رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ