نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہر کے پمپس پر پیٹرول نایاب

شہری کہتے ہیں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے وہ ہائی اوکٹین جس کی قیمت ذیادہ ہے خردیدنے پر مجبور ہیں

ذرائع کے مطابق کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول موجود ہی نہیں ہے۔ جبکہ کئی پمپس پر ملنے والا ہائی اوکٹین اور وی پاور شہریوں کی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے

کراچی کے شہریوں کو سستے پیٹرول کا رلیف نہ مل سکا۔۔
شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول اب بھی نایاب ہے۔ جہاں پیٹرول موجود ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔
شہری کہتے ہیں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے وہ ہائی اوکٹین جس کی قیمت ذیادہ ہے خردیدنے پر مجبور ہیں
پیٹرول پمپس انتظامیہ کا کہناہےکہ کمپنی مناسب کوٹے کی خریداری نہیں کررہی جس کی وجہ سے قلت کا سامناہے

کراچی کے شہریوں نے حکومت سے پیٹرول بحران پرفوری قابو پانے کی اپیل کی ہے۔

About The Author